کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی فٹبال ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد رائزنگ اسٹارز فٹبال اکیڈمی کے گرائونڈ کلری لیاری میں کیا گیا۔ جس میں حیدری بلوچ کے سابق کھلاڑی مراد بابو کی کوچنگ میں جلنے والے رائزنگ اسٹارز فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،
اس ٹریننگ کیمپ میً کوچنگ کے فرائض کراچی فٹبال ویلفئیر آرگنازیشن کے سرپرست اعلی اور سابق انٹر نیشنل فٹبالر محمد طارق نے جبکہ اسسٹنٹ کوچ کے فرائض محمد ریاض نے انجام دئیے۔
فزیکل ٹریننگ کے بعد، کراچی فٹبال ویلفئیر آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن اور نیشنل ریفری عدنان خان نے ٹریننگ میں شریک کھلاڑیوں کو لاز آف دی گیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر کوچ محمد طارق نے فٹبال کی ٹیکنکس کے حوالے سے نوجوان کھلاڑیوں اور بچوں کو ٹپس دہتے ہوئے ان کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا۔
اس ٹریننگ کیمپ کے موقع پر کراچی فٹبال ویلفئیر آرگنائزیشن کے ،نائب صدر نبی بخش ،جنرل سیکریٹری زرخان بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری فضل نیازی فنانس سیکریٹری خالد حسین
آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین خدابخش عیدو، اور، عبدالواجد، بھی موجود تھے اس ٹریننگ سیشن کو دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال بھی ایک بڑی تعداد میں موجود تھے
جو اس ٹریننگ سیشن سے لطف اندوز ہورہے تھے انہوں نے کراچی فٹبال ویلفئیر آرگنائزیشن کے اس مثبت عمل کو سراہتےبہوئے اس کی تعریف کی