پشاور میں ایک اور نجی کر کٹ گرائونڈ کا اضافہ

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور میں ایک اور نجی کر کٹ گرائونڈ کا اضافہ،پشاور کے چارسدہ روڈ پرعلاقہ ناساپہ میں جمشیدکے نام سے ایک بہترین کرکٹ گرائونڈ ںنایاگیاہے۔جسکے باعث کرکٹ کھلاڑیوں اور اس سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس گرائونڈ کو پاکستان انڈر 19میں ملک کی نمائیندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر سلمان آفریدی نے بنایا،جس سے پشاور میں کرکٹ کو فروغ ملے گا،اس حوالے سے مذکورہ گرائونڈ میں ایک پروقار تقریب کاانعقادکیاگیا

جسکے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدراصغرعلی خان تھے جنہوں نے باقاعدہ گرائونڈکاافتتاح کیا،اس موقع پر علاقے کے عمائدین میں جمشید خان،انٹرنیشنل کرکٹرعزیزاللہ،فرسٹ کلاس کرکٹرجبران خان،عبیداللہ،عمران منگل،مقامی کرکٹ کلب کے صدرزیارت گل اور نوجوان کمنٹیٹرو کمپئیرعمران اللہ سمیت کرکٹ کلبوں کے عہدیداراور کرکٹرز کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اصغرعلی خان نے جمشید گرائونڈ کوپشاورکی بہتری کیلئے سنگ میل قراردیدیااورکہاکہ انشاء اس گرائونڈ پر کھیل کر بہترین کھلاڑی سامنے آئینگے جو آگے جاکر قومی اور بین الاقوامی سطح پر خیبرپختونخوا اور پاکستان کانام روشن کرینگے۔

انہوں اپنی طرف سے اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر جمشید خان کاکہناتھاکہ انکی خواہش ہے اس علاقے بلکہ پورے پشاور کے نوجوان غلط اور منفی سرگرمیوں سے بچ کر کھیلوں جیسی مثبت اورصحتمندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب ہو،اوراپنی بھرپور صلاحیتوں کے بدولت ملک وقوم کی نیک نامی کا باعث ںنے۔

error: Content is protected !!