ضلع خیبر امن گیمز 2020 میں آج جمرود تحصیل میں باسکٹ بال،والی بال اور بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام کو پہنچ گئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ صوبائی امیدوار پی کے 106 حاجی امیر محمد خان آفریدی تھے جبکہ اس موقع پر سپورٹس منیجر راہد گل ملاگوری،سنیئر پی ٹی آئی رہنماء حاجی جمال آفریدی، سپورٹس آفیشلز،پی ٹی آئی ورکرز اور کھیلاڑی بھی موجود تھے۔
خیبر پیس گیمز کے والی بال مقابلے میں فائنل میچ جمرود اور سور کمر ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں جمرود والی بال کلب نے سور کمر والی بال کلب کو 0_3 سے شکست دی۔
اسی طرح باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جمرود سٹار اور جمرود ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا۔بہترین کھیل پیش کرتے جمرود سٹار نے جمرود ٹائیگرز 35_41 پوائنٹس سے ہرادیا جبکہ بیڈمنٹن میں ٹورنامنٹ میں لنڈی کوتل نے جمرود کو شکست دے کر میجر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ صوبائی امیدوار 106 حاجی امیر محمد خان آفریدی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح سپورٹس گیمز و ایونٹس کے انعقاد کے معاشرے کو بہت سے فائدے پہنچتے ہیں
جس میں سب بڑا فائدہ ایک تو یہ ہے کہ ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آتا ہے اور دوسرا معاشرے کے نوجوان منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس کے منشور میں سپورٹس کو شامل کیا گیا ہے.تحریک انصاف کی حکومت آج بھی سپورٹس گروانڈ کو آباد کرنے اور سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہیں۔
آخر میں حاجی امیر محمد خان آفریدی نے کامیاب کھیلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کی جبکہ کھیلاڑیوں کے حواصلہ افزائی کے لئے انہیں نقد انعامی رقم بھی دی۔