پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر پشاور میں جاری بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے کیمپ کا ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی پرویز خان نے دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کی پریکٹس بھی دیکھی ،
دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان کے بیڈمنٹن چیمپئن مراد علی ، ریاض خان ، اسد غفار اور سینئر کھلاڑی محمد اکمل بھی موجود تھے- ڈائریکٹرپرویزعلی نے دورے کے موقع پر انہو ں نے بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں سے ان کو دی جانیوالی سہولیات سے آگاہی حاصل کی،جبکہ بیڈمنٹن کھلاڑی محمد اکمل اور پاکستان کے نمبر ون بیڈمنٹن چیمپئن مراد علی نے اپنی کھلاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالی پریکٹس سے آگاہ کیا – بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی پشاور نے کھلاڑیوں کو وقت کی پابندی کرنے پر زور دیا اور کہا کہ زندگی کے کسی بھی میدان میں جیتنے کیلئے وقت کی قدر ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں کھلاڑی کی عمر بھی بہت اہمیت رکھتی ہے آٹھ سے دس سال کی عمر میں کھیل کا آغاز نہ صرف سیکھنے کے مرحلے کو بہتر کرتا ہے
بلکہ اسی عمر میں جسم کی گروتھ بھی ہوتی ہیں جس میں پریکٹس ضروری ہے . اس موقع پر کیمپ کی نگرانی کرنے والے ریاض خان نے انہیں بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت یہ کیمپ شروع کیا گیا ہے بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے محمد اکمل اور اسد غفارکی جانب سے کھلاڑیوں کو دی جانیوالے کٹس بھی تقسیم کی –