پشاور(سپورٹس رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخوااسپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن کی 36سالہ تاریخ میں ونٹرمیڈیا سپورٹس گالا کی پہلی بارصوبے کے انتہائی خوبصورت پرفضاء مقام پرنتھیاگلی میںانعقاد کیاگیا جس کے پہلے مرحلے میں فٹسال ،رسہ کشی اوربیڈمنٹن کے مقابلے مکمل ہوگئے جبکہ دوسرے مرحلے کاآغاز ماہ جنوری کے دوسرے ہفتے میں پشاورمیںکیاجائے گا۔ ڈائریکٹریٹ اف یوتھ آفیرز صوبہ خیبرپختونخو اورگلیات ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے باہم اشترا ک سے پہلی بارمنعقد ہونے والے ونٹرمیڈیا سپورٹس گالاکے پہلے مرحلے کے موقع پرجی ڈی اے کے احسن حمید مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ایس ڈبلیواے کے صدراعجازاحمد،سنیئرممبران شکیل الرحمن ،عاصم شیرازاورعظمت اللہ بھی موجودتھے
مہمان خصوصی نے ایونٹ کے انعقاد پراپنی بھرپورخوشی ومسرت کااظہارکیااوراس کووقت کی اہم ضرورت قراردیا بعدازاںانہوں نے بیڈمنٹن مقابلے میںبطورکھلاڑی حصہ لیا۔ ونٹرمیڈیا سپورٹس گالامیں اسپورٹس رائٹرزکے پرنٹ والیکٹرانکس ممبران کے درمیان کانٹے دارمقابلے ہوئے۔ رسہ کشی میں ایس ڈبلیواے گرین اورایس ڈبلیو اے وائٹ کے مابین ایک دلکش اورشانداربیسٹ آف تھری میچ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی( جی ڈی اے) پارک میںہوا جس میں گرین نے وائٹ کوایک کے مقابلے میں دوپولز سے شکست دی۔بیڈمنٹن میںسماء نیوزکے سعدبن اویس اور اے آروائی نیوز عثمان دانش کی جوڑی نے اے پی پی کے اعجازخان اورسپورٹس سپلس کے عظمت اللہ کوتین دوسے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کی ، اسی طرح فٹسال ایونٹ میں ایس ڈبلیواے گرین فاتح رہی، جبکہ رسہ کشی مقابلوں میں ایس ڈبلیو اے ٹائیگرز نے ایس ڈبلیو فالکن کو تین ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ونٹراسپورٹس میڈیاگالاکے دوسرے مرحلے میں سکواش،ٹیبل ٹینس،اتھلیٹکس، فٹ بال،آرچری،کے مقابلے میں ماہ رواں کے دوسرے ہفتے میں پشاورمیں منعقدہونگے۔