پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 7 جنوری کی شام کو آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگا

آکلینڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 7 جنوری کی شام کو آکلینڈ سے وطن واپس روانہ ہوگااسکواڈ بذریعہ دبئی 8 جنوری کی صبح 10:45 بجے لاہور پہنچے گاہیڈ کوچ اعجاز احمد سمیت اسکواڈ میں شامل 13 ارکان ای کے 624 کی پرواز سے لاہور پہنچیں گےوہاب ریاض، عثمان قادر، عماد بٹ، عبداللہ شفیق، ذیشان ملک، حسین طلعت اور عماد بٹ لاہور پہنچیں گے
کپتان روحیل نذیر سمیت 5 ارکان ای کے 614 کی پرواز سے اسلام آباد پہنچیں گےموسیٰ خان، حیدر علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ بھی اسلام آباد پہنچیں گےدانش عزیز اور محمد حسنین ای کے 600 کی پرواز سے کراچی پہنچیں گےپاکستان کے کپتان بابراعظم اور شاداب خان بھی پاکستان شاہینز کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوجائیں گےدونوں کرکٹرز انجریز کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں تھےبابراعظم 8 جنوری کی صبح 10:45 بجے ای کے 624 کی پرواز سے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گےشاداب خان 8 جنوری کی رات 11:20 بجے ای کے 614 کی پرواز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے

error: Content is protected !!