لاہور( ) نائن اے سائیڈ سُپرہاکی لیگ میں لاہورڈولفنزکی فتوحات کا سلسلہ جاری،لاہورلائینزنےبھی سکہ جمالیا،20،20ہزارکیش ایوارڈزجیت لئے، پہلے میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پاکستان واپڈا ثقلین ظہور راجہ تھے جبکہ دوسرے میچ کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پاکستان ہاکی فیڈریشن میجررجاوید ارشد منج اور ڈائریکٹر سپورٹس جونیئر سکول،ایچیسن کالج لاہور سجاد رسول تھے
رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام نائن اے سائیڈ سُپر ہاکی لیگ کے دوسرے روز لاہور ڈولفنز اور لاہور لائینز نے فتوحات حاصل کرلیں جبکہ لاہور ٹائیگرز اورلاہور پینتھرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا میچ لاہور ڈولفنز اور لاہور ٹائیگرزکے مابین کھیلا گیا جوکہ ایک سننسنی خیز مقابلہ میں مقررہ وقت تک ایک 1-1 گول سے برابر رہا۔ لاہور ڈولفنز نے لاہور ٹائیگرزکو پینلٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں 3-4 سے شکست دیکر میچ اپنے نام کرلیا۔ لاہور ڈولفنز کی جانب سے ایم عماد نے ایک، جبکہ غضنفر علی اور شفقت رسول نے دو ، دو گول سکور کئے ۔ لاہور ٹائیگرز کی جانب سے معین شکیل ، اور ذیشان بخاری نے ایک، ایک گول جبکہ رضوان علی نے دو گول سکور کئے۔ اس میچ کو ایمپائرز یاسر خورشید اور مظہر وسیم نے سپروائز کیا جبکہ مبشر علی ریزرو ایمپائر تھے۔ججز کے فرائض ثاقب نیاز،شیراز خورشید،اسرارجعفری اور رضوان الحق نے سرانجام دیئے۔ محمد یعقوب انٹرنیشنل نے بطور ٹیکنیکل آفیسرا اپنی ذمہ داریاں سرانجام دی
دوسرا میچ لاہور لائینز اور لاہور پینتھرز کے مابین کھیلا گیا جوکہ لاہور لائینز نے ایک کے مقابلہ میں چار گول سے جیت لیا۔لاہور پینتھرز کی جانب سے ایک گول کا خسارہ کھانے کے باوجود لاہور لائینز نے کھیل کے ابتداء میں ہی میچ پر گرفت قائم کرلی جوکہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی لاہور لائینز کی جانب سے کپتان رانا سہیل ریاض نے شاندار ہیٹ ٹرک سکور کی جبکہ علی مرتضی نے فیلڈ گول سکور کیا۔ لاہور پینتھرز کی جانب سے واحد گول کپتان احمد ندیم نے سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز بینش حیات انٹرنیشنل اور مبشر علی نے سپروائز کیا جبکہ مظیر وسیم ریزرو ایمپائر تھے۔ججز کے فرائض ثاقب نیاز،شیراز خورشید اوراسرارجعفری نے سرانجام دیئے۔ محمد یعقوب انٹرنیشنل نے بطور ٹیکنیکل آفیسرا اپنی ذمہ داریاں سرانجام دی
آج کے پہلے میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پاکستان واپڈا ثقلین ظہور راجہ تھے جبکہ دوسرے میچ کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پاکستان ہاکی فیڈریشن میجررجاوید ارشد منج اور ڈائریکٹر سپورٹس جونیئر سکول،ایچیسن کالج لاہور سجاد رسول تھے۔ معزز مہمانان خصوصی کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور انکو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے بھی متعارف کرایا گیا۔ رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے ڈائریکٹر و انٹرنیشنل ہاکی کوچ رانا ظہیر احمد بابر موجودہ کوچ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی جانب سے آج کی فاتح ٹیموں کو بیس بیس ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا ۔ لاہور ڈولفنز کی جانب سے 20 ہزار روپے کیش ایوارڈ کپتان غضنفر علی نے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پاکستان واپڈا ثقلین ظہور راجہ کے دست مبارک سےموصول کیا جبکہ لاہور لائینز کی جانب سے کپتان غضنفر علی انٹرنیشنل نے 20 ہزار روپے کیش ایوارڈ معزز مہمانان خصوصی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پاکستان ہاکی فیڈریشن میجررجاوید ارشد منج اور ڈائریکٹر سپورٹس جونیئر سکول،ایچیسن کالج لاہور سجاد رسول کے دست ہائے مبارک سے موصول کیا۔ شفقت ملک اس ایونٹ میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔