شاورٹائیگرزنے پشاورہاکی لیگ کا اعزازاپنے نام کرلیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاورٹائیگرزنے پشاورہاکی لیگ کا اعزازاپنے نام کرلیا،فائینل میں پشاورلائینزکوسنسنی خیز مقابلہ میں 1-2 گول سے شکست، فائینل تقریب کے مہمان خصوصی سابق آئی جی کے پی کے سعید خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن پشاور کے زیر اہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں پشاور ہاکی لیگ پشاور ٹائیگرز نے جیت لی۔ ایک سنسنی خیز فائینل میچ میں پشاور ٹائیگرز نے پشاور لائینز کو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دیگر پشاور ہاکی لیگ چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پشاور لائینز کی جانب سے نوید اقبال نے فیلڈ گول کے ذریعہ گول سکور کیا جبکہ پشاور ٹائیگرز کی جانب سے وقاص اور جنید گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح ہاب کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز ہارون رشید انٹرنیشنل اور یاسر حمید نے سپروائز کیا جبکہ افسر علی ریزرو ایمپائر تھے۔ ججز کے فرائض مسٹر خان اور حمزہ طفیل نے سرانجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں ظاہر شاہ نے سرانجام دی۔

فائینل تقریب کے مہمان خصوصی سابق آئی جی کے پی کے و نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد سعید خان تھے معزز مہمان خصوصی کا لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ار انکو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے متعارف کرایا گیا۔ اس موقعہ پر انکے ہمراہ سیکرٹری کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن ہدائت اللہ، سیکرٹری پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضیاء بنوری اور صدر کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن وایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن سید محمد ظاہر شاہ کے علاوہ ڈی ایچ اے پشاور کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ معزز مہمان خصوصی محمد سعید خان نے پروقاراختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے

error: Content is protected !!