اس سال سات کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ،کرکٹ سے مقابلوں کا آغاز ہوگا۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک پاکستان کے زیر اہتمام کراچی اسکول گیمز 21-2020جنوری سے شروع ہونگے جس میں 7 کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ،گیمز کا آغاز کرکٹ سے ہوگا ۔ اس ضمن میں پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے صدر سید گوہر رضا نے بتایا کہ رواں سال پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک پاکستان کے آٹھ شہروں میں پرائمری،سیکنڈری اور ہائیر لیول پر کھیلو ں کے مقابلے منعقد کرے گی ،18 جنوری کو شروع ہونے والے کراچی اسکول گیمزبھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں ،جنہیں جوبلی انشورنس نے اسپانسر کیا ہے ۔ کراچی گیمز میں اس سال سات کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں کرکٹ (بوائز )،فٹبال (بوائز )،باسکٹ بال(بوائز اینڈ گرلز )،ٹیبل ٹینس (بوائز اینڈ گرلز )،بیڈ منٹن (بوائز اینڈ گرلز )،سوئمنگ(بوائز گرلز )اور ایتھلیٹک(فاسٹسٹ بوائز اینڈ گرلز ) شامل ہیں ۔ فٹبال کا آغاز 30جنوری کو ،باسکٹ بال کا آغاز پانچ فروری کو ،ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کا آغاز 26فروری کو, سوئمنگ (گرلز ) 13مارچ ، سوئمنگ (بوائز )14مارچ کو اور ایتھلیٹک ایونٹ 23مارچ کو ہوگا ۔ اس سال جن تعلیمی اداروں نے کراچی اسکول گیمز میں اپنی شرکت کنفرم کی ہے ان میں لیثم اسکول ،سیڈر کالج ،نکسر کالج ،کراچی گرامر اسکول ،الفا کالج ،کریڈو کالج ،سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر،وہیلز کالج ،ہائیبرو کالج ،بیکن ہاءوس جوبلی کیمپس ،سٹی اسکول درخشاں ،حبیب پبلک اسکول ، بیکن ہاءوس پی ای سی ایچ ایس ،بے ویو کالج ،میری ٹوریس اسکول ،سٹی اسکول گلشن ،بیکن ہاءوس نارتھ اور بیکن ہاءوس گلشن شامل ہیں ۔ ان ایونٹس کا مقصد گراس روٹ لیول پر کھیلوں کو فروغ دینا ہے ۔