سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان آرچری ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ریفریشر آرچری انسٹریکٹر کورس

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان آرچری ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ریفریشر آرچری انسٹریکٹر کورس۱۶ تا ۱۷ جنوری ۲۰۲۱ منعقد ہو ا جس میں ۴۸ آرچری انسٹریکٹر نے شرکت کی۔

یہ کورس سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ انسٹریکٹرز کے لیئے منعقد کیا گیا جو کہ سندھ آرچری ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے معنقد کیا گیا ٹکنیکل کورس فار آرچری انسٹریکٹر مکمل کر چکے تھے۔

سیکریٹری جنرل سندھ آرچری ایسوسی ایشن فرخ بلال نے مزید بتایا کے اس کورس میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے انسٹریکٹرز کو لیول ون کوچنگ کورس کے لیے منتخب کیا جائے گا جس کا انعقاد پاکستان آرچری فیڈریشن رواں سال کاروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کورس کی اختتامی تقریب میں امتیاز شیخ چیئر مین سندھ آرچری ایسوسی ایشن اور احمد علی راجپوت نے شرکت کی ، شرکاء کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے۔

تعارف: newseditor