پشاور(کورٹس رپورٹر) سول جج پشاوررعایت خان نے خیبر پختونخواہ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات پر جاری حکم امتناعی کو چار فروری تک مزید توسیع دیدی جبکہ دونوں فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں فریقین کو بیڈمنٹن کے صوبائی انتخابات برائے سال 2020-2024 منعقدکرانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیںبیڈمنٹن کے سابق قومی کھلاڑی محمد اکمل اور انجم تسلیم نے پشاور کے مقامی سول عدالت میں دعوی دائر کیا ہے جس میں صوبائی محکمہ کھیل ‘ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ‘ بیڈمنٹن فیڈریشن’ پی ایس بی سمیت ڈائریکٹر رائٹ ٹو انفارمیشن کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اپنایاگیا ہے کہ وہ قومی سطح کا کھلاڑی ہے اور وہ انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہے اور ایسوسی ایشن انتخابات کروا رہی ہے حالانکہ نہ تو کوئی اشتہار جاری کیا گیا اور نہ ہی کوئی ووٹر لسٹ فراہم کی گئی ہیں اس لئے یہ انتخابات شفاف نہیں اس لئے عدالت انتخابات رکوانے کے احکامات جاری کردئیے مذکورہ مقدمے کو دیوانی قوانین کے تحت شروع کرتے ہوئے سول جج رعایت خان نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کیا تھا اور حکم امتناعی جاری کی گئی تاہم فریقین کی عدم پیشی پر سول جج پشاور رعایت خان نے حکم امتناعی چار فروری تک توسیع دیتے ہوئے فریقین کو سہ بارہ نوٹس جاری کردیااور کیس کی سماعت چار فروری تک ملتوی کردی