سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین متعدد بیماریوں سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئے۔ 45 سالہ حسین نے 1996 سے 1998 کے درمیان دو ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔بائیں ہاتھ کے سپنر نے 95-1994 سے 2009 کے درمیان 131 فرسٹ کلاس گیمز میں 454 اور 92 لسٹ اے مقابلوں میں 130 وکٹیں بھی حصل کیں ۔ان کے انتقال پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر لکھا کہ پی سی بی پاکستان کے سابق ٹیسٹ آل رائونڈر محمد حسین کے انتقال پر غمزدہ ہے اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔

error: Content is protected !!