کراچی ( اسپورٹس رپورٹر / کاشف احمد فاروقی ) سندھ ٹگ آف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہید بینظیر آباد میں ایس ایس بی انٹرڈویژن وومین ٹگ آف وار چیمپئن شپ کراچی نے جیت لی۔مسلسل پانچویں بار چیمپیئن بننے والی فاتح کراچی نے فائنل میں میزبان شہید بینظیر آباد ڈویژن کو شکست دی جبکہ میرپورخاص کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق شہید بینظیر آباد کے بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں شہید بینظیر آباد ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایس ایس بی انٹرڈویژن وومین ٹگ آف وار چیمپئن شپ میں تمام چھ ڈویژنز کی ٹیموں نے شرکت کی۔ کا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شیراز احمد لغاری تھے جبکہ چیئرمین سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن گلفراز خان اعزازی مہمان تھے جنہیں آرگنائزنگ کمیٹی نے خوش آمدید کہا اور اجرک کے تحائف پیش کیئے۔فائنل کے آغاز سے قبل ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا گیا۔بعد ازاں انہوں نے سینکڑوں شائیقین کے ہمراہ دلچسپ فائنل دیکھا۔
کراچی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل پانچویں بار چیمپیئن شپ جیت کر فتوحات کی ڈبل ہیٹ کی راہ ہموار کرلی ہے۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے منتظمین کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔چیئرمین گلفراز احمد خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں سندھ ٹگ آف وار کے سیکریٹری اور انکی پوری کابینہ اور تمام ڈویژنل سیکریٹریز اور انکی پوری ٹیم کو گزشتہ چار برس میں مسلسل کامیاب ایونٹس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔سندھ ٹگ آف وار کے سیکریٹری جاوید اقبال بیگ نے عمدہ ایونٹ کے انعقاد پر شہید بینظیرآباد کے سیکریٹری و آرگنائزرز محمد کلیم خان،علی نواز خالدی، فدا ڈاھری، حسن عسکری اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ٹیم و ٹیکنیکل آفیشلز حیدرآباد کی سیکریٹری میڈم عائشہ ارم، میرپورخاص کے انوارالحق،صغیر احمد،غلام مرتضی ڈھوٹ، محمد ندیم، نصرت حسین،شفقت مکانی،عابد علی قریشی،میڈم حمیرا صدیقی، میڈم خالدہ ناز،ذہرہ جبین،فہمیدہ ضمیر، سلمی بیگم، تحسین چنا،حرا سعید اور دیگر موجود تھے۔