لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںصدر ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز میکسیکو اینا کلاڈیا کلیڈو،صدر ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان نواب فرقان خان نے ملاقات کی اس موقع پر جنید اعجاز اور شاہد فقیر ورک بھی موجود تھے
ملاقات میں صدر ٹریڈینشل سپورٹس اینڈ گیمز میکسیکو اینا کلاڈیا کلیڈو نے روایتی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روایتی کھیل بہت مقبول ہیں جن کو عالمی سطح پر فروغ دیا جاسکتا ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے اینا کلاڈیا کلیڈو کو سویئنر دیا جبکہ اینا کلاڈیا کلیڈو نے بھی ڈی جی سپورٹس پنجاب کو سوینئر پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول اور ر سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحفیظ چودھری نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ان دفتر سپورٹس بورڈ پنجاب میں ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سپورٹس ایونٹ میں مہمان خصوصی بننے کی دعوت دی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہاکی کو فروغ ملے گا اور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ،منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول اور ر سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحفیظ چودھری نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو قرآن پاک کا ہدیہ پیش کیا۔