ثانیہ کی نئے سال پر پوسٹ، شعیب سے علیحدگی کی افواہیں مزید گرم

بھارتی ٹینسسٹار ثانیہ مرزا کی نیوایئر پر انسٹا پوسٹ نے شعیب ملک سے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو مزید گرم کردیا۔ ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی سیلفیاں شیئر کی ہیں جن میں ان کے ساتھ شعیب ملک موجود نہیں ہیں تاہم ان کا بیٹا ساتھ موجود ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے میرے پاس کوئی تفصیلی اور بھرپور پوسٹ نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سی سیلفیاں ضرور ہیں۔انہوں نے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت کرسکتی ہیں۔

 

یاد رہے کہ 2022 میں مشہور و معروف جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں کی طرف سے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ایک ویب چینل کیلئے ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو دی مرزا ملک شو کے آغاز سے اس بات کو تقویت ملی کہ طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔

error: Content is protected !!