پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی انڈر 21گیمز کیلئے خیبر پختونخواکے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی مردوخواتین کھلاڑیوںکے ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا،ڈی ایس اوسوات کاشف فرحان کی نگرانی چیف کوچ شفقت اللہ اور جعفرشاہ کی قیادت میںسلیکشن کمیٹی کے اراکین نے خواتین کے اتھلیٹکس،رسہ کشی، کرکٹ،بیڈمنٹن،والی بال سمیت سات کھیلوں جبکہ مردوںکے کراٹے،ووشو،جمناسٹک،تائیکوانڈوسمیت دس کھیلوںکی سلیکشن کیلئے بڑی تعدادمیںمختلف کالجزاور کلبوںکے مردوخواتین کھلاڑیوںنے بھر پور شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی ایس اوملاکنڈ محمدنویدبھی موجودتھے۔خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی اسفندیار خٹک کی ہدایت پر صوبائی انڈر21گیمزکی تیاریوںکے سلسلے میں ڈی آئی خان سے لیکر چترال تک بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع35اضلاع کی سطح پر مردوخواتین ٹیموں کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز کا سلسلہ بدستوری جاری ہے ۔دیگر اضلاع کی طرح پیر کے روزسوات میںخواتین کے اتھلیٹکس ،رسہ کشی اور کرکٹ کے ٹرائلزگراسی گرائونڈمکان باغ مینگورہ میں جعفر شاہ،سائرہ خان اورفاطمہ نے لئے جبکہ کراٹے کے ٹرائلز کوچ عمل گل آفریدی،تائیکوانڈوکے ٹرائلزکو چ شفیق الرحمن ،جمناسٹک کے ٹرائلزسبزعلی،ووشوکے ٹرائلزتیمور جاویداور اس طرح دیگر کوچزنے مختلف کھیلوں کے ٹرائلزلئے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان جنکے پاس ریجنل سپورٹس آفیسر کی ذمہ داریاںبھی ہیں نے کہاکہ محکمہ کھیل کے زیر اہتمام منعقدہ انڈر 21گیمزکے انعقاد سے صوبے میں کھیلوںکوفروغ ملے گاکیونکہ اس سے مرد وخواتین کھلاڑیوں کو یکساں سپورٹس سامان،کٹس،شوزاور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہونگے۔گزشتہ ادوار میںصوبائی انڈر23گیمز ، نیشنل انڈر16گیمز اور نیشنل گیمزمیں میڈلزجیتنے والے کھلاڑیوں کی طرح انڈر 21گیمز کے میڈلزہولڈرمرد وخواتین کھلاڑیوںکو ماہانہ وظیفہ دیاجائیگا۔
انہوںنے کہاکہ ملک کی تاریخ میں پہلاموقع ہے کہ خیبر پختونخوامیں صوبے اور نیشنل لیول پرمیڈلزہولڈر کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی ماہانہ وظیفہ کی صورت میں کی جارہی ہے اور اللہ کے فضل سے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی کاوشوںسے شعبہ کھیل کو فروغ مل رہاہے ،کاشف فرحان نے کہاکہ ٹرائلزسے قبل سوات کے مختلف سکولز،کالج اور کلبوںکیساتھ ساتھ شہر بھرمیں بینرزآویزاں کئے گئے تھے تاکہ بھر پور تعدادمیںنوجوان ٹرائلزمیں حصہ لے تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوںپرمشتمل مرد وخواتین ٹیمیں تشکیل دینے میں مددمل سکے۔انکاکہناتھاکہ پیر کے روز ہونیوالے ٹرائلزمیں مرد وخواتین کے ٹرائلزکے حوالے مختلف مقامات پر بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور اللہ سے انتہائی پر سکون ماحول میں ٹرائلزکا مرحلہ مکمل ہوگیاانہوں نے کہاکہ ٹیموں میں جو کھلاڑی سلیکٹ ہوئے ہیں انکے ناموں کااعلان آج کردیاجائیگا۔