پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان”وومین امپاورمینٹ ان اسپورٹس” 2 مارچ سے شروع ہوگا

حیدرآباد(عائشہ ارم)فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس(پی ڈی پی) فائونڈیشن کے زیر اہتمام اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمینٹ حکومت سندھ کے تعاون سے ” وومین امپاورمینٹ ان اسپورٹس” کے عنوان سے دو روزہ سیمینار 2 مارچ کو گورنمینٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آبادحیدرآباد میں شروع ہوگا۔ پی ڈی پی فائونڈیشن کے صدر احمد نواز کے مطابق فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی خواتین، ٹیچرز اور کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ ہونگے جبکہ گورنمینٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد کی پرنسپل پروفیسر عذرا کیریو گیسٹ آف آنر ہونگی۔

error: Content is protected !!