کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ٓپاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندہ نیٹ بال ایسوسی ایشن، سندہ گیمز ایسوسی ایشن و سٹی اسکول پی اے ایف چیپیٹر کے تعاون سے کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2021 سٹی اسکول پی اے ایف میں منعقد ہوا ،
فائنل میچ اوپن کیٹگری میں آئی او بی ایم یونیورسٹی اور ایلیٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جسے آئی او بی ایم نے 4 کے مقابلے 6 گولوں جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبک ایلیٹ کلب نے دوسری پوزیشن کی۔ تیسری پوزیشن کا میچ اقرا یونیورسٹی اور آئی بی اے یو نیورسٹی کے مابین ہوا جسے اقرا یونیورسٹی نے 6 کے مقابلے 8 گولوں سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
انڈر 19 کیٹگری میں فائنل میچ سٹی اسکول پی اے ایف اور سینٹ جوزف گرلز کالج کے مابین ہوا جسے سٹی اسکول پی اے ایف نے 4 کے مقابلے 8:گولوں سے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سینٹ جوزف گرلز کالج دوسرے نبمر پر رہا اور تیسری پوزیشن کا میچ سیڈر کا لج اور آغا خان گرلز کالج کے مابین ہوا جسے سیڈر کالج نے 4 کے مقابلے 5 گولوں سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
انڈر 17 کیٹگری میں فائنل میچ سٹی اسکول پی اے ایف اور ویلز کالج گلشن کے مابین کھیلا گیا جسے سٹی اسکوک پی اے ایف نے 6 کے مقابلے 11 گولوں سے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ویلز کالج دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ٹرینیٹی گرلز کالج نے تیسرے پوزیشن حاصل کی۔
انڈر 15 کیٹگری میں فائنل میچ سٹی اسکول پی اے ایف اور ٹرینیٹی گرلز اسکول ایوننگ کے مابین کھیلا گیا جسے سٹی اسکول پی اے ایف نے 4 کے مقابلے 8 گولوں سے جیت کر پہلی پوزیشن حاصلی کی جبکہ ٹرینیٹی گرلز اسکول ایوننگ دوسرے پوزیشن حاصل کی اور تیسری پوزیش ٹرینیٹی گرلز اسکول ماننگ نے حاصل کی۔
ان میچوں کو یاسر جاوید، شازیہ یوسف، عدنان غوری, عریب حسین، ارباز ملک، کومل گیپسن ، کریمہ خان اور خالد پرویز نے سپروائز کیا۔
اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سٹی اسکول پی اے ایف کی پرنسپل سیما عرفان تھی جنہوں نے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافی ۔ سرٹیفیکٹ اور دیگر انعامات تقسیم کئیے۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، اسپورٹس کوڈینیٹر محمد ریاض، وائس پرنسپل واجدھ بیگ اور آئی او بھی ایم کے اسپورٹس مینجر ریاض کونٹیٹکٹر بھی موجود تھے-