پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) مسٹر خیبرپختونخوااور مسٹر پشاورباڈی بلڈنگ چمپئن شپ 21مارچ کو پشاور میں منعقد ہوگی،جسکے لئے صوبائی اور ڈسڑکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشنزنے تیاریاں شروع کردی ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ روزصوبائی دارالحکومت پشاور میں خیبرپختونخوااور ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشنز کامشترکہ اجلاس منعقدہ ہوا،جسمیں فیصلہ کیاکہ 21مارچ کو مسٹرخیبر پختونخواوجونیئرمسٹرخیبر پختونخوااور مسٹر پشاور وجونیئر مسٹر پشاور باڈی بلڈنگ مقابلے منعقد ہونگے اوراسکے ساتھ ہی فزیک کے مقابلے بھی کرائے جائینگے،جبکہ اس سے قبل 20مارچ کو ججمنٹ ہوگی ۔اجلاس میں خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کےصدرومسٹر سائوتھ ایشیاء اعجاز احمد اور سیکرٹری تاج محمد خان سمیت صوبائی اور ضلعی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیاکہ پشاور میں خیبر پختونخواور پشاور ڈسٹرکٹ کی سطح پر منعقدہ باڈی بلڈنگ کے ان مقابلوں میں 60کلوگرام ویٹ کٹیگری ،65کے جی،70کے جی ،75کے جی ،80کے جی ،85کے جی اور85کلوگرام سے زائد ویٹ کٹیگری میں تن سازشرکت کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ان مقابلوں کے دوران مسٹر فزیک کاایونٹ بھی ہوگا۔انہوںنے اعلان کیاکہ انشاء اللہ 27اور28مارچ کو پشاور شہرمیں پاکستان کی سطح پر منعقدہ مسٹر پاکستان وجونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ چمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی،ان دونوں مقابلوں کیلئے صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے بھر پور تیاریاں شروع کردی ہیں۔