تعلیمی ادارے ہوں یا مدارس کھیلوں کی سرگرمیاں ہر طالب علم کا حق ہے۔خدمت میں پیش پیش آرگنائزرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پرویز شیخ

حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ)” تعلیمی ادارے ہوں یا مدارس کھیلوں کی سرگرمیاں ہر طالب علم کا حق ہے۔اس ضمن میں خدمت میں پیش پیش فزیکل ایجوکیشنسٹ اساتذہ اور اسپورٹس آرگنائزرز کی کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں”۔ان خیالات کا اظہار علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و میڈیا مینیجر پاکستان فیڈریشن بیس بال پرویز احمد شیخ نے آل پاکستان شہید خالد محمود سومرو T.20 کلر شرٹ کرکٹ ٹورنامینٹ نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد 2021 کے سلسلے میں پری کوارٹر فائنل میچ کی مین آف دی میچ ایوارڈ دینے کی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ آج کے اس مصروف دور میں جو فزیکل ایجوکیشنسٹ اپنے اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں مبارکباد کے مستحق ہیں اور سابق کھلاڑیوں اور دینی مدارس کے زمیداران کی کھیلوں میں خدمات سونے پر سہاگہ ہے۔تقریب سے آرگنائزر حافظ محمد اعظم جہانگیری، فرقان شاہ، جاوید بھٹی، دونوں ٹیموں کے کپتان اور میچ کے مین آف دی میچ عدیل میو نے بھی خطاب کیا اور منتظمین کو عمدہ کرکٹ ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کو اجرک پیش کیں۔ تقریب میں محی الدین شیخ،عمران خان،محمد خان، عامر مختیار بروہی، سید عدنان اور دیگر موجود تھے۔قبل ازیں عمران خان کرکٹ اکیڈمی نے اپنا میچ جیت لیا۔نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں منعقدہ اس پری کوارٹر فائنل میچ میں کےکے اسپورٹس کلب کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے کے کلب 87 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔روئوف 16 اور انیل 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عدیل میو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔اسداللہ نے 2 جبکہ عبداللہ، نعیم اور شیراز خان نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں عمران خان اکیڈمی نے مطلوبہ حدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شیراز خان نے 46 اور مرسلین نے 31 رنز بنائے۔ انیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔عدیل میو کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

error: Content is protected !!