پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں منعقدہ خیبر پختونخواانڈر21گیمز کیلئے صوبے کے مختلف اضلاع کی سطح پر مردوخواتین ٹیموں کی سلیکشن کاسلسلہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا،ہزارہ ڈویژن کے ایبٹ آباد کی مردوںکی دس اور خواتین کی ساتھ ٹیموں کی سلیکشن کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلزمکمل ہوگئے،حتمی ٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آج کیاجائیگا۔ٹرائلزکاباقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد آصف آمین اورسابق ڈی جی سپورٹس طارق محمودنے کیا،جنہوںنے ٹرائلزکو خوش آئند قراردیااور کہاکہ کھلاڑیوںکے آگے بڑھنے کے یہی مواقع ہوتے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کو چاہیئے کہ وہ بھر پور حصہ لے۔انہوںنے کہاکہ محکمہ کھیل اور ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کیلئے بہتر اقدامات اٹھارہی ہے اور انڈدر اور آئوٹ ڈور کھیلوں کیلئے جدیداور بین الاقوامی لیول کے گرائونڈ اور جمنازیم بنائے جارہے ہیںجو ایبٹ آباد بلکہ پورہ ہزارہ ڈویژن میں کھیلوں کی ترقی میں مددگارثابت ہونگے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل اعوان ،آمین الحق جدون بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر م،محمد سعید قریشی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری ،ساجد مغل انٹر نیشنل کھلاڑی وکوچ ،سید مشتاق شاہ صدر والی بال ایسوسی ایشن بھی موجودتھے۔ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک اور ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کی سربراہی میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام خیبر پختونخواکے دیگر اضلا ع کی طرح ایبٹ آبادمیں بھی ڈی ایس اووسیم فضل اعوا ن می نگرانی انڈر21گیمز کیلئے مرد وخواتین ٹیموں کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز لئے گئے ،اس حوالے خواتین کی ساتھ کھیلوں اتھلٹیکس،بیڈمنٹن،والی بال، نیٹ بال،ٹیبل ٹینس ، کرکٹ،رسہ کشی، جبکہ مردوں کے ووشو،تائیکوانڈو،جوڈو،کراٹے،ٹیبل ٹینس،ہاکی،جمناسٹک،ویٹ لفٹنگ ،ریسلنگ اورباسکٹ بالس سمیت 10کھیلوںکے لئے کھلاڑیوںکی سلیکشن ہوگئی
سٹی سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس، والی بال،رسہ کشی،نیٹ بال ،باسکٹ بال،جوڈو میںہونگے،جبکہ ہاکی اور کرکٹ کے ٹرائلزپولیس گرائونڈایبٹ ّبادمیں لئے گئے ۔ان مقامات پر مردوخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزمختلف اوقات میں ہوئے ہیں،جس میں 200سے زائدکھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی۔سینئر کوچ وسلیشکن کمیٹی کے سربراہ جعفر شاہ کی نگرانی لڑکوں کے ٹرائلز کوچزسبزعلی،شفیق الرحمن،عامر اقبال،ذاکر آفریدی،محمد عمران خان،ابراہیم،کامران،بابوگل،تیمور جاوید،جبکہ خواتین میں آمنہ،بشریٰ،سائرہ،فاطمہ نے سلیکشن کی ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل اعوان نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں کھیلوں کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں سامنے لانے کیلئے کام ہورہاہے اور انشاء اللہ اسکے نتائج بھی آرہے ہیں انہوںنے بتایاکہ ایبٹ آباد شہر میں کھیلوں کی ترقی کیلئے جس قدر کام ہورہاہے یقیناًاس کے آثرات بھی طاہرہورہے ہیں۔