سکینڈ ٹوئن سٹی فٹبال ٹورنامنٹ، چکلالہ ایف سی اور آئی ٹین سٹار فاتح

سیکنڈ ٹوئن سٹی فٹبال ٹورنمنٹ اسلام آباد میں آج کا پہلا میچ چکلالہ fc اور رائل پلیرز fc کے مابین کھیلا گیا میچ سٹارٹ ہوتے ہی رائل پلیرز کا دہشت گردانہ اٹیک اور سٹرائیکر زاہد گول کیپر کو بھی ڈاج کر کے بال سمیت گول کے اندر پندرہ منٹ بعد چکلالہ ایف سی کے فیضان کی پاور فل اینگولر شوٹ نے گول کیپر کو ہلنے کا بھی موقع نہ دیا اور میچ برابری کی سطح پر لے آیا چکلالہ fc کے افکان نے دو گول کر کے اپنی فتح یقینی کر لی رائل ایک اور گول کر سکی ۔اس طرح چکلالہ fc نے میچ 3-2 سے جیت لیا

دوسرا میچ رائزنگ سٹار fc ٹیکسلا اور آئی ٹین سٹار کے درمیان ہوا موسم کی رم جھم میں مہران کا گراونڈ ایک مخملیں قالین جیسا لگ رہا تھا اور اسپر جیسے رنگ برنگے پھول تیر رہے تھے شائقین کو اس میچ کا شدت سے انتظار تھا میچ ہنر مندانہ انداز میں شروع ہوا رائزنگ سٹار کے نایان نے ایک شاندار کک سے بال گول کے اندر داغی اور جیتنے کی داغ بیل ڈالی آئی ٹین سٹار کے یاسر نے دوسرے ہاف کے دسویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا اور مزید دباو بڑھاتے ہوے کئ خطرناک اٹیک کیے اور یاسر نے مزید دو گول کر کے اپنی فتح یقینی بنا لی آخری لمحات میں آصف نے چوتھا گول بھی بنا ڈالا ۔آئی ٹین سٹار 4-1 سے فاتح بنیدونوں میچوں کو ڈاکٹر ابراہیم۔ارسلان ۔ شفقت محمود اور سہیل سومی نے سپروائز کیا آج کے میچوں کے مہمان گرامی جناح کلب کے صدر چوہدری طارق تھے

error: Content is protected !!