ایبٹ آباد(سپورٹس رپرٹر)آل ہزارہ نیازالرحمن سکس بال سنوکر چمپئن شپ عمران غفار نے اپنے نام کر لیاور پچاس ہزار کیش پرائز حاصل کر لیا مہمان خصوصی ایڈیشنل ایس پی ملک اعجاز گوگا اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود تھے جبکہ گیسٹ آف ہانر ملک فراست اعوان اور ملک امان اعوان تھے خرم شہزاد اور سعید لالہ کے زیر اہتمام پاٹ بلیک سنوکر کلب ایبٹ آباد میں آل ہزارہ سکس بال سنوکر چمپئن شپ منعقد ہوئی جس میں ایک سو پچاس کیوسٹ نے حصہ لیا ایونٹ کے بیسٹ آف الیون فائنل میں ہری پور کے عمران غفار نے ٹاپ سیڈ دفاعی چمپئن عامر گوگا کو آءوٹ کلاس کرتے ہوئے دو کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی ا پنے نام کرنے مین کامیاب ہوئے جبکہ دفاعی چمپئن عامر گوگا کو میچ میں واپسی کے کئے مواقع ملے لیکن عمران غفار نے کحیل پر اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے عامر گوگا کو سنبھلنے نہ دیا ا اور بہترین شاٹس سے شائیقین کو محضوظ کیا اور کافی وقت کے بعد اپنی فارم بحال کرنے میں نہ صرف کامیاب ہوئے بلکہ ایونٹ بھی اپنے نام کر لیا
اس موقع پر سعید لالہ اور خرم شہزاد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس ایونٹ کو رونق بخشی ملک اعجاز گوگا اور طارق محمود نے کہا کہ سنوکر کے کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے سے کھلاڑیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی اور زیادہ سے زیادہ ایونٹ منعقد کروا کر نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے گا انہون نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کررہی ہے اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات دی جا رہی ہیں اس موقع پر ملک اعجاز گوگا طارق محمود اور فراست اعوان امان اعوان نے انعامات تقسیم کئےونر کو پچاس ہزار جبکہ رنر کو پندرہ ہزار کیش پرائز دیا گیا