کراچی ٹیسٹ، چوتھے روز کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کے 76 پر ایک آئوٹ، مجموعی برتری 117 رنز ہو گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنا لئے ہیں اور اب اسے پاکستان کیخلاف مجموعی طور پر 117رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، کھانے کے وقفے پر نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم 37 اور کین ولیمسن 29 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، نیوزی لینڈ کے آئوٹ ہونے والے ڈیون کانوے بغیر کوئی سکور بنائے میر حمزہ کا شکار بنے، قبل ازیں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں رات کے سکور 407 رنز میں ایک سکور کا اضافہ کرنے کے بعد 408 رنز پر آئوٹ ہو گئی ، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 125 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، امام الحق نے 83 جبکہ سرفراز احمد نے 78 رنز کی اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل اور اش سودھی نے تین تین جبکہ ٹم سائوتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

error: Content is protected !!