کوٹری/لاہور( )بیس بال فائیو کی فلسطینی قومی کھلاڑی طہائر ساوہیل کی جلد صحتیابی کے لیئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے فیڈریشن و صوبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران، قومی کھلاڑیوں اور اہلیان پاکستان سے دعائوں کی اپیل کی ہے۔انہوں نے صدر فلسطین بیس بال اور سافٹ بال فیڈریشن سے موصولہ خبر کے بعد میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طہائر ساوہیل کا گھر جنگ بندی سے قبل اسرائیلی فورسز کے حملے کے دوران تباہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنا پڑا اور فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئیں۔انکا کہنا ہے کہ اس کی جلد صحتیابی کے لئے دعاوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ جلد سے جلد اپنی قومی ٹیم میں شامل ہوسکیں۔دریں اثناء پاکستان فیڈریشن بیس بال کے چیئرمین شوکت جاوید،صدر سید فخر علی شاہ، سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان، نائب صدر محمد حمود لکھوی، سیکریٹری شیخ مظہر احمد، ہیڈ کوچ حافظ مصدق حنیف، وومین ونگ کی چیئرپرسن سادیہ علوی، سیکریٹری عائشہ ارم، میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ، چیئرمین امپائرنگ محمد جمیل کامران، لیگل ایڈوائزر سید فخرامیر کاظمی، ڈائریکٹر یوتھ ڈیویلپمینٹ سید عمید کاظمی،کوچز و سینیئر کھلاڑی بابر شیرازی، طارق ندیم، باسط مرتضی، عامر سلیم، حافظ عثمان، عمیر امداد بھٹی، محد خاور، علی خاور اور دیگر نے فلسطینی بیس بال فائیو کی کھلاڑی طہائر ساوہیل سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انکی جلدازجلد صحتیابی کے لیئے دعا کی ہے۔