ٹوکیو اولمپک ورلڈ تائیکوانڈو ایشیاء کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ٹوکیو اولمپک ورلڈ تائیکوانڈو ایشیاء کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی کراچی آمد پرسندھ تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے صدر کامران قریشی، زبیر ماجا، اشفاق احمد،فصیح الدین و دیگر عہدیداران نے قومی ٹیم کااستقبال کیا اس موقع پر ساؤتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہارون خان کاکہنا تھا کہ اولمپک گیمز کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کا بہت افسوس ہے سیمی فائنل میں ایشیاء نمبرون تھائی لینڈ کے رامنارونگ ساویکویہارے سے بہت سخت مقابلہ رہا بدقسمتی سے چھ پوائنٹس کے فرق سے فائٹ ہار گیا پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن نے ٹریننگ کیمپ اورکوالیفانگ راونڈمیں شرکت کویقینی بنایا تیمور سعید کاکہنا تھا کہ کرونا کے باعث فزیکل فٹنس اورٹریننگ کا عمل متاثرہواتائیکوانڈوپلئیرزمیں ٹیلنٹ کی کمی نہیں حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے زویا صابر نے کہا کہ اولمپک کوالیفائی کھیلنے کا تجربہ آئندہ ایونٹس میں کار آمدثابت ہوگا ایونٹ میں پاکستان کے ٹیم لیڈر عمر سعید کاکہنا تھا کہ ایونٹ کیلیے قومی ٹیم کی تیاریاں دسمبرسے جاری تھیں فروری میں ہمارے کھلاڑی کوویڈکی وجہ سے ٹریننگ کیلیے بلغاریہ نہ جا سکے مارچ میں ازبکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت اورٹریننگ سیشنز شیڈول تھے عمرسعیدکامزید کہنا تھا کہ کوویڈکے باعث ملتوی ایونٹس اورٹریننگ سیشنزملتوی نہ ہوتے تومزیدبہترنتائج أسکتے تھے فیڈریشن اپنے کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے مطمئین ہیں ہمارے دوکھلاڑیوں نے کوارٹر اورایک نے سیمی فائنل کھیلا رواں سال جولائی میں کوچنگ کیلیے کورین کوچ کی آمدمتوقع ہے تائیکوانڈوفیڈریشن کیجانب سے باصلاحیت کھلاڑیوں کوبیرون ممالک تربیت کیلیے بھیجنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں

error: Content is protected !!