عید پر بچوں کو دیکھ کر اپنا بچپن یاد آتا ہے، شاہد آفریدی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عید پر بچوں کو دیکھ کر انہیں اپنا بچپن یاد آتا ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے عید الاضحی پر بچپن کی قیمتی یادوں کو ایک بار پھر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں والد صاحب کے ساتھ منڈی بڑے شوق سے جاتے تھے۔

اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بچپن میں بکرے کے سر پر مہندی بھی لگاتے تھے، اس کو سجاتے تھے اور عید سے ایک دن پہلے جانوروں کے پاس ساری رات گزارتے تھے۔اْنہوں نے بتایا کہ صبح جب جانور ذبح ہوتے تھے تو رو پڑتے تھے کیونکہ جانوروں سے اتنا پیار ہوجاتا تھا کہ انہیں ذبح کرنے سے منع کرتے تھے۔

error: Content is protected !!