پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تاریخی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر گھر پہنچنے والے آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کی بیٹیوں نے ان کا زبردست ویلکم کیا۔ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈی وارنر نے بیٹیوں کے والد کو ویلکم کرنے کی ویڈیوز و تصاویر انسٹاگرام پر جاری کیں جسے کرکٹر نے اپنے اکائونٹ پر بھی شیئر کیا۔ڈیوڈ وارنر کا ویلکم کرنے کے لیے ان کی بیٹیوں نے فیملی، ویلکم ہوم ڈیڈ کے پوسٹر بنائے، اور والد کے گھر آنے پر ان کا بھرپور استقبال کیا۔کینڈی وارنر نے لکھا کہ والد کے گھر آنے کی خوشی حقیقی ہوتی ہے، ویلکم ہوم ڈیوڈ وارنر۔یاد رہے کہ 35 سالہ وارنر نے 2015 میں کینڈی نامی لڑکی سے شادی کی تھی جس سے ان کی تین بیٹیاں ہیں۔واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم میں تاریخی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم نے فتح اپنے نام کی۔