پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہیں، یہاں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، ان میں سیکھنے کی جستجو ہے ۔پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے ایک انٹریو میں کہا ہےکہ افغانستان ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے پر خوش ہیں ، وہ یہاں ایک ہفتے سے کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں ، ٹیم سینیئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اورکھلاڑیوں میں سیکھنے کی جستجو ہے۔ یونس خان نے مزید کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شئیر کرنا چاہیں گے البتہ افغانستان کرکٹ بورڈ کو ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔