Games

لاہور سمارٹ سٹی ‘پولو ان پنک کپ 2026ء’ کا شاندار آغاز، 14 ٹیمیں مدِمقابل

لاہور سمارٹ سٹی ‘پولو ان پنک کپ 2026ء’ کا شاندار آغاز، 14 ٹیمیں مدِمقابل

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور پولو کلب میں لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ 2026ء کا آغاز ہوگیا۔اس کا اعلان پریس کانفرنس میں لاہور پولو کلب کے صدر آغا نجیب رضا نے کیا ان کے ہمراہ سپانسر لاہور سمارٹ سٹی سے سی ای او عمران زاہد، سی او او ذیشان قریشی،

لاہورپولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر احمد نواز ٹوانہ، تیمور علی ملک،ڈاکٹر کامران زیدی، فیصل خان اور سیکرٹری کلب میجر امجد غفور (ر) اور تمام 14 خواتین کھلاڑی موجود تھی۔

آغا نجیب رضا نے بتایا کہ اس سال کا پولو ان پنک سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں 14 ٹیمیں شریک ہیں جن میں آٹھ غیرملکی اور چھ پاکستانی خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔

غیرملکی خواتین کھلاڑیوں میں انگلینڈ، نیدر لینڈ، ایران کی خواتین کھلاڑی موجود ہیں۔

پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی طرف پچھلے سالوں سے سب سے زیادہ ہیں اور پاکستان میں خواتین میں پولو بڑھ رہی ہے۔ پورا ہفتہ ٹورنامنٹ جاری رہے گا اور فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔14 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں نیوایج کیبلز/ماسٹر پینٹس، ڈائمنڈ پینٹس، اے اے اویس، پولو یوحناو، لیدر گیلریا،

دین/ایف جی اور ایس کیو سی گولڈ /ماسٹر پینٹس جبکہ پول بی میں ایف جی /دین، پلاٹینم ہومز، گارڈ گروپ، داگیا پولو/چارخوروینجرز، جناح پولو ٹیم، رابنسن انٹرنیشنل، شیخو/باڑیز/ڈائمنڈ پینٹس شامل ہیں۔

انہوں نے لاہور سمارٹ سٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو مسلسل آٹھ سال سے لاہور پولو کلب اور خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے اس ایونٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

لاہور سمارٹ سٹی سے عمران زاہدکا کہنا تھا کہ بطور سپانسر ہماری کوشش ہے کہ ہم اس نیک مقصد میں ہر سال شریک ہوں تاکہ اس مقصد سے پاکستانی خواتین میں آگاہی پھیلے۔

لاہور پولو کلب کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ ہی اچھا لگا ہے۔ ذیشان قریشی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے میں ایک صحت مند ماوحول پیدا کرتی ہے اور بطور لاہور سمارٹ سٹی ہماری کوشش ہے کہ پولو کا کھیل فروغ پائے اور ہم اس کاز کا حصہ بنیں۔

ای سی ممبر تیمور علی ملک نے تمام خواتین کھلاڑی کو خوش آمدید کہا۔ خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب ایک خوبصورت اور اچھی جگہ ہے یہاں آکر کھیل کر بہت اچھا لگا۔

لاہور کے کھانے بہت اچھے ہیں۔ بطور شہر ایک خوبصورت جگہ ہے۔

یہاں پولو کا لیول بہت اچھا ہے اور ہم ایک اچھے کاز کے لیے کھیل رہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ ایرانی خواتین کھلاڑی کافی زیادہ پرجوش دکھائی دیں۔ ساحر اور صبا دونوں کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب میں پولو کھیل کر بہت اچھا لگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!