شارجہ( سپورٹس لنک رپورٹ): گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں انجرڈ ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس کے ٹیسٹ حوصلہ افزاء آئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رومان کو بڑی انجری نہیں ہوئی، لگمنٹ محفوظ ہیں، ان کو کچھ دن آرام دیا جائے گا تاکہ مکمل فٹ ہوجائیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ رومان کو معمولی زخم ہے جس کی وجہ سے دو میچز میں آرام دیا جائے گا۔
گزشتہ روز میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس چوکا روکنے کی کوشش کرتے ہوئے گھٹنے پر چوٹ لگا بیٹھے تھے۔
رومان رئیس نے چوکا روکنے کے لیے ڈائیو لگانے کی کوشش کی تاہم ان کا گھٹنا زور سے زمین پر لگا اور وہ گراؤنڈ میں ہی درد سے کراہنے لگے۔
انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم بعد ازاں رومان رئیس کو اسٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔