دبئی (اسپورٹس ڈیسک)امارات میں جاری ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں اب تک تیس میچز کھیلے جا چکے ہیں اور چار ٹیموں نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے لیگ کے تیسویں میچ میںشارجہ واریئرز کو ڈیوڈ وینس نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی سے باہر کر دیا ہے۔ شارجہ کے پاس پلے آف میںجانے موقع تھا اگر وہ گلف جائنٹس کے خلاف جیت جاتا، لیکن ویز نے ایسا نہیں ہونے دیا۔تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈم میں شارجہ وارئیرز اور گلف جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گلف جائنٹس نے میچ جیت کر پلے آف میں شامل ہونے والی چوتھی ٹیم بن گئی ۔
ٹاس ہارنے کے بعد شارجہ کی ٹیم صرف 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویزا نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ٹام کوہلر نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔ انہوں نے یہ رن 19 گیندوں میں بنائے اس کے علاوہ محمد نبی نے 21، مارکس اسٹونیس نے 17 اور نور احمد نے 10 رنز بنائے ۔ٹارگٹ کاتعاقب کرتے ہوئے گلف جائنٹس نے 21 گیندیں باقی رہ کر صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ افضل خان 14 اور جیرڈ ایراسمین 10 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ گرینڈہوم نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے۔
گلف جائنٹس نے 10 میچوں میں 7 فتوحات کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کیا۔ دوسری جانب شارجہ آئی ایل ٹی کے پہلے سیزن میں صرف 3 فتوحات ہی حاصل کر سکی ۔پلے آف مرحلے میں گلف جائنٹس کا مقابلہ ڈیزرٹ وائیپرز سے اور آیم آئی ایمرٹس کا مقابلہ دبئی کیپٹلز سے ہوگا لیگ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا