ڈی ایچ اے لاہور میں ہونیوالے نیشنل آرچری چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے خیبر پختونخواہ کے تیر اندازوں کے اعزاز میں تقریب پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی
جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سابق وزیر کھیل سید عاقل شاہ، اولمپک ایسوسی ایشن کے انفرادی ممبر اور ہاکی کے سابق کھلاڑی امتیاز آفریدی اور آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ نے بھی شرکت کی.
لاہور میں گذشتہ ہفتے ہونیوالے نیشنل آرچری چیمپئن شپ میں خیبر پختونخواہ کی جونئیر آرچر کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد ہوئی جیس میں انڈر 19 میں سلمان سونو نے گولڈ
ارسا علی نے سلور اور مدثر محمد نے بھی سلور میڈل حاصل کیا تھا جبکہ صوبے کی کم عمر آرچر مریم نے بھی خصوصی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا
جس پر انہیں اولمپک ایسوسی ایشن کے انفرادی ممبر امتیاز آفریدی کی جانب سے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سلمان کو پندرہ ہزار، سلور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو سات سات ہزار
جبکہ خصوصی گولڈ میڈل حاصل کرنے والے مریم کو تین ہزار روپے کی انعامی رقم بھی دید ی گئی
اس موقع پر امتیاز آفریدی کو شیلڈز بھی پیش کی گئی جبکہ سید عاقل شاہ کو خیبر پختونخواہ ٹیم کو ملنے والی آرچری کی ٹرافی بھی پیش کی گئی.