کوئٹہ : 34ویں نیشنل گیمز کےسلسلے میں مردوں کے ہاکی ایونٹ میں آرمی اور نیوی نے اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
تفصیلات کے مطابق کوئٹ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز چوتھے روز مردوں کے ہاکی کے دو میچز کھیلے گئے پہلا میچ آرمی اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا
بلوچستان نے دی ویں منٹ میں گول کیا تاہم آرمی کے کھلاڑیوں نے بلوچستان کو بے بس کرتے ہوئے پہلے ہاف میں تین گول داغ دیں میچ کے دوسرے ہاف میں بھی آرمی کے کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا اور مزید تین گول کرے کے میچ ایک کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا
جبکہ ایونٹ کا دوسرا میچ نیو ی اور کے پی کے کے درمیاں کھیلا گیا نیوی نے ایک سخت مقابلے کے بعد یہ میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔