جشن آزادی پاکستان باکسنگ مقابلے کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں منعقد ہونگے
بوائز جونیئر اور یوتھ کلاس کے باکسرز حصہ لیں گے
کراچی (اسپورٹس نیوز) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن سندھ کے 3 ڈویژن میں جشن آزادی پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ کے مقابلے 14,13 اگست کو کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں منعقد ہونگے
سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق کراچی میں استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں دوپہر 2 بجے منعقد ہونگے
حیدرآباد میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں باکسنگ مقابلے گاڑی کھاتہ، قاضی قیوم روڈ نزد ٹوٹل پیلس کے سامنے شام 7 بجے مقابلے شروع ہونگے نگران محمد یامین شیخ اور کوآرڈینیٹر جہانگیر جمالی ہونگے۔ جبکہ میرپور خاص میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں باکسنگ مقابلے میرپور خاص باکسنگ اکیڈمی گاما اسٹیڈیم میں سہ پہر 3 بجے منعقد ہونگے
پروگرام کے نگران محمد سلیم بلوچ سیکریٹری ڈویژنل باکسنگ اسٹیڈیم میرپور خاص ہونگے ان مقابلوں میں بوائز انڈر 14، جونیئر انڈر 16 اور یوتھ کلاس کے انڈر 18 کے باکسرز حصہ لیں گے اور ان مقابلوں کے دوران سندھ کی 2 ٹیمیں گرین اور وائٹ کے لیئے جونیئر کلاس کے باکسروں کا انتخاب کیا جائے گا
جو 07 تا 10 ستمبر فرسٹ نیشنل جونیئر (بوائز اینڈ گرلز) باکسنگ چیمپئن شپ 2023 فیصل آباد میں یہ ٹیمیں حصہ لیں گے