پاکستان ووشو ٹیم نے ایران گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
کھلاڑیوں کی اعلیٰ کارکر د گی پر ایک گولڈ، تین سلور، اور ایک براؤنز میڈلز حاصل کی۔
کوئٹہ۔(سپورٹس رپورٹر نثارآحمد)پاکستان ووشو ٹیم نے ایران کے شہر زاہدان میں ہونے والے امن اور دوستی گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے سید محمد نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی ووشو ٹیم کے کھلاڑیوں نے اعلیٰ کارکر د گی کا مظاہرہ پیش کرنے پر شائقین کے دل جیت لیے اور داد حاصل کی۔واضع رہے کہ پیس اینڈ فرینڈ شپ گیمز کا انعقاد ایران کے شہر زاہدان میں انعقاد کیا گیا
جس میں پاکستان کے علاوہ میزبان ایران، عراق، افغانستان اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔سید محمد نے ووشو کی 60 کلو گرام کلاس کے فائنل میں ایرانی حریف کو شکست دی جبکہ پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو فائنل میں ایرانی کھلاڑیوں سے شکست ہوئی۔
56 کلو گرام کلاس میں پاکستان کے جعفر علی، 65 کلو گرام کلاس میں احسان اللہ اور 75 کلو گرام کلاس میں عمیر جبکہ 70 75 کلو گرام کلاس میں میروائس نے سلور میڈلز جیتے۔ووشو کے مجموعی مقابلوں میں ایران نے پہلی ِپاکستان نے دوسری،افغانستان نے تیسر ی، سری لنکا نے چوتھی جبکہ عراق نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
ٹیم آفیشل میں مینجر بصیراحمد ہوتکی، کوچز میں عبدالمنان لہڑی، اورنجیب پائندہ شامل ہیں۔ اس قبل بھی ووشو کے کھلاڑیوں نے کوئٹہ میں منعقدہ 34 ویں نیشنل گیمز میں گولڈمیڈل اپنے نام کیے۔ جو اعزاز کی بات ہے۔ ووشو کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔
یہ کاوشیں استادوں اور ووشو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے سر جاتا ہے۔اور بلوچستان کا نام سر فخر سے بلند کیا ہے۔