اولمپیئن خالد بشیر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کا منصب سنبھال لیا۔
صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے اولمپیئن خالد بشیر کے منصب سنبھالنے کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ممبر پی ایچ ایف کمیٹی اولمپیئن راؤ سلیم ناظم ،
ایگزیکٹو سیکرٹری پی ایچ ایف علی عباس، ڈپٹی ڈائیکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن قدیر بشیر اور پی ایچ ایف سٹاف موجود تھا۔
اس موقع پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے اولمپیئن خالد بشیر کو نئے منصب سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے قومی امید ہے کہ اولمپیئن خالد بشیر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔
پی ایچ ایف کمیٹی ممبر اولمپین راؤ سلیم ناظم نے کہا کہ اولمپیئن خالد بشیر سے توقع وابطہ ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور پی ایچ ایف کے مابین بہتر روابط کا ذریعہ بنیں گے۔
اس موقع پر اولمپین خالد بشیر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن پی ایچ ایف نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف کے ایڈمنسٹریٹو معاملات کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت حاضر ہوں