لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ) ریورس سوئنگ کے موجد لیجنڈری سرفراز نواز نے بھی آسٹریلین کرکٹرز کی بال ٹیمپرنگ کو جیت کے لیے بڑا دھوکہ قرار دے دیا، کہتے ہیں سوئنگ ایک فن ہے جو سیکھنے سے ہی آتا ہے۔ماضی کے عظیم فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے والے آسٹریلین کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آسٹریلین کرکٹرز نے جیت کے لیے بال ٹیمپرنگ یعنی دھوکہ دہی کی، ریورس سوئنگ ایک فن ہے جو سیکھنے آ جاتا ہے۔ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز نے کہا کہ انہوں نے سن ستر کے آخر میں اس کمال کو متعارف کرایا اور پھر عمران خان کو یہ گر سیکھایا جنہوں نے اس سے خوب نام کمایا۔ لیجنڈری فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ ٹو ڈبلیوز نے جب گیند کی رفتار اور دھار سے پوری دنیا پر دھاک بٹھائی تو دنیائے کرکٹ میں سوئنگ کے آرٹ کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا لیکن جب گوروں نے ریورس سوئنگ کرنا سیکھ لی تو پھر اسے فاسٹ بولنگ کی جدید ڈلیوری کہا جانے لگا۔ ریورس سوئنگ کے فن کو واضح کرتے ہوئے سرفراز نواز نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بال ٹیمپرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔