پنجاب نیٹ بال مرد اور خواتین ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز (آج) سے لاہور میں شروع ہونگے۔
اسلام آباد (نوازگوھر) پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب نیٹ بال مرد اور خواتین ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ اوپن ٹرائلز (آج) سے لاہور میں شروع ہونگے۔
گزشتہ روز پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شعیب افضل ملک نے بتایا کہ پنجاب نیٹ بال مرد اور خواتین ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں عبدالرحمان کی سربراہی میں پانچ رکنی سلیکش کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے
دیگر ممبران میں میڈم نسرین، میڈم عابدہ، حمزہ اور عثمان پراچہ شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق پنجاب خواتین ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز (آج) بدھ کو دن بارہ بجے، پنجاب کالج کیمپس(8)، لاہور میں ہوں گے
جبکہ پنجاب مردوں کی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں بھی اوپن ٹرائلز (کل) جمعرات کو دن بارہ بجے، پنجاب کالج کیمپس(8)، لاہور میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ٹرائلز میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ٹرائلز میرٹ کی بنیاد پر ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیموں کے کھلاڑی 27 سے 30 جون تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جانے والی قومی مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ڈیپارٹمنٹس، صوبائی اور ریجنل ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔