لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میںسب سے کم رنزبنانے کاریکارڈزمبابوے کی ٹیم کاہے جواس نے سری لنکاکے خلاف بنایا، پہلے تین نمبروںپرکسی ٹیم کوکم سے کم سکورپرآؤٹ کرنے کاریکارڈسری لنکانے بنایاجودوبارزمبابوے اور ایک بارکینیڈاکی ٹیم کوکم سے کم سکورپرآؤٹ کرکے بنایا۔پہلے نمبرپر25اپریل2004ء کوزمبابوے کی ٹیم ہرارے کے مقام پرسری لنکاکے خلاف 18اووروںمیںصرف35رنزپرآؤٹ ہوگئی۔دوسرے نمبرپر19فروری2003ء کوکینیڈاکی ٹیم پرل کے مقام پرسری لنکاکے خلاف 18.4اووروںمیںصرف36رنزپرآؤٹ ہوگئی۔تیسرے نمبرپر8دسمبر2001ء کوکولمبوکے مقام پرسری لنکاکے خلاف کھیلتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم15.4اووروںمیں 38رنزپرآؤٹ ہوئی۔چوتھے نمبرپر11جنوری2012ء کوپرل کے مقام پرسری لنکاکے خلاف جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم20.1اووروںمیں43رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔پانچویں نمبرپر25فروری1993ء کوکیپ ٹاؤن کے مقام پرویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم19.5اووروںمیں 43رنزپرآؤٹ ہوئی۔