وادی کیلاش میں بوائز اینڈ گرلز فینسنگ ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام کا شاندار آغاز
پہلے روز گرلز کو پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے VP و سیکریٹری سندھ محمد تقی نے فینسنگ کی معلومات فراہم کی
سندھ کے فزیکل ایجوکیشنسٹ کووآرڈینیٹرز پرویز احمد شیخ، عائشہ ارم، محمد عابد، محمد سعد و دیگر نے ٹیلنٹ ہنٹنگ میں معاونت کی
کیلاش (پرویز شیخ)
پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ و سیکریٹری سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن محمد تقی نے مقامی کووآرڈینیٹر دردانہ خان کے ہمراہ وادی کیلاش کے علاقوں بمبوریت ، بریر اور کرکال میں بوائز اینڈ گرلز ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔
پہلے روز انہوں نے گرلز کو فینسنگ اسپورٹس کی ابتدائی بنیادی معلومات فراہم کی۔اس موقع پر سندھ کے فزیکل ایجوکیشنسٹ میڈیا کووآرڈینیٹر و ایسوسی ایٹ سیکریٹری ایس او اے پرویز احمد شیخ، حیدرآباد فینسنگ ایسوسی ایشن کی وائس چیئرپرسن و ممبر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن عائشہ ارم،
سندھ و کراچی فیسنگ ایسوسی ایشن کے محمد عابد، محمد سعد، محمد حماد اور آئی ٹی انچارج محمد اسامہ نے مذکورہ پروگرام میں معاونت کی اور کھلاڑیوں کو اسپورٹس کی جانب راغب کیا۔
اس ضمن میں پروگرام ڈائریکٹر محمد تقی کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں گراؤنڈ نہ ہونے کے باعث انڈور کھیل اور فینسنگ کی طرح کے کھیلوں کو ہی پروان چڑھایا جاسکتا ہے
اور یہاں کے بوائز اینڈ گرلز کی فینسنگ میں دلچسپی لینا حوصلہ افزاء ہے۔ دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد کیلاش کی بوائز و گرلز ٹیمیں منتخب کرلی جائیں گی اور وہ آئندہ کراچی میں ہونے والے سندھ کوچنگ کیمپ میں شرکت کریں گی۔
فینسنگ اولمپک اسپورٹس ہے اور پاکستان میں نہ صرف تیزی سے مقبول ہو رہا ہے بلکہ اس پر گراس روٹ لیول سے قومی سطح تک بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہمارے بوائز اینڈ گرلز فینسر انٹرنیشنل سطح پر مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں اور میڈلز بھی جیت رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ مربوط حکمت عملی کے ساتھ مکمل سرہرستی کرکے ہمارے اولمپک میں میڈلز کے حصول کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں فیڈریشنز و کھلاڑیوں کی مدد کریں ۔