انڈر 19 ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دیدی

بنگلہ دیش انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو پہلا ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سےزیر کر دیا۔۔ تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل۔بنگلہ دیش کے معروف مریدہ کو شاندار کار کردگی دکھانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر19 ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے 204 رنز کا ہدف 40.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا— چوہدری محمد رضوان اور عاشق الرحمٰن شبلی کے درمیان 160رنز کی شراکت نے بنگلہ دیش کو مستحکم آغاز دیا۔۔ چوہدری محمد رضوان نے 86 گیندوں پر 10 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 79 اور عاشق الرحمٰن شبلی نے 112 گیندیں کھیل کر 8 چوکوں کے ساتھ 74 رنز کی اننگز کھیلی، جیشان عالم نے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شہریار ثاقب 18 اور کپتان احرار امین 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 2 جبکہ محمد زیشان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دینے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ پاکستان کے ابتدائی تین کھلاڑی مجموعی تین رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان ٹیم مقررہ 45 اوورز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نائب کپتان عزیر ممتاز اور طیب عارف کے درمیان 74 رنزکی شراکت ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نمایاں بلے باز رہے۔۔ انہوں نے 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی ۔ عزیر ممتازنے57، طیب عارف 28، محمد ابتسام 17رنز بنا کر آؤٹ ہوئےجبکہ چھ کھلاڑی ڈبل فگرز تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ بنگلہ دیش کے معروف مریدہ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرا کیا انہوں نے 38 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ رفیع الزمان نے 2 جبکہ رحمان جبین اور وصی صدیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 12 نومبر بروز ہفتہ کو ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!