صدر مملکت اور وزیراعظم کی "گولڈ میڈل” جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم آپ پوری قوم کا فخر ہیں،

فائنل میں شاندار اولمپکس ریکارڈ قائم کرنا، طویل ترین جیولین تھرو کرنا بڑا کارنامہ ہے، پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے تمغہ جیت کر آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس جیسے بڑے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا، مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ارشد ندیم کو مستقبل میں مزید کامیابیوں سے نوازے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اولمپکس جیولن چیمپئن ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے

ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا،

تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا، انہوں نے پانچویں تھرو کیا تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا۔

چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport