فیفا کی پاکستان کو یوم آزادی کی منفرد اندازمیں مبارکباد
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کو یوم آزادی پرایک منفرد انداز میں مبارکباد دی ہے۔
پاکستانی آج 78 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں ، اس سلسلے میں مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
دنیا بھر سے جہاں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی جارہی ہے وہیں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے بھی پاکستان کو منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔
فیفا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پاکستانی خواتین اور مرد فٹبال کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قومی زبان اردو میں مبارکباد دی اور لکھا ’77 سالہ آزادی کا جشن ! پاکستان کو یوم آزادی مبارک‘۔