راولپنڈی ٹیسٹ ؛ بنگلہ دیش کی تاریخی کامیابی، پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست

 بنگلا دیش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی۔

پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم تاریخ رقم کردی

قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ پہلی شکست ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں مہمان ٹیم کو صرف 30 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے 6.3 اوور میں پورا کر لیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیسٹ میچ میں یہ پاکستان کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔

پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، صرف محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 4 اور شکیب الحسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں میچ کے پانچویں روز پاکستان نے کھیل کا آغاز 23 رنز اور ایک وکٹ کے نقصان پر کیا، کپتان شان مسعود زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور حسن محمود کی گیند پر 37 گیندوں پر 14 رنز بنا کر لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بابراعظم بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، سابق کپتان 22 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ سعود شکیل کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کا پانچواں نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا، اوپنر بلے باز 86 گیندوں پر 37 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر شادمان اسلام کو کیچ دے بیٹھے، پاکستان کی چھٹی وکٹ 105 رنز کے مجموعے پر گری جب آغا سلمان بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے۔

قبل ازیں گزشتہ روز بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 565 رنز بنائےاور 117 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے 565 رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے میں سب سے اہم کردار مشفیق الرحمان نے اد ا کیا ، انہوں نے 191 رنز کی بڑی اننگ کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی ۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم تاریخ رقم کردی جب کہ قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ یہ پہلی شکست ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون: عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ شاہین شاہ آفریدی ۔ نسیم شاہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔

بنگلہ دیش اسکواڈ: نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن۔

میچ آفیشلز ;  ایڈرین ہولڈ سٹوک اور رچرڈ کیٹل برو ( آن فیلڈ امپائرز) مائیکل گف (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport