کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے بھارت میں جا کر کھیلنے سے انکار کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے گئی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ملائیشیا کے شہر کولاالمپور میں ہوا جس کی صدارت کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کی۔اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی، شیڈول اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ایشیا کپ اس سال ستمبر میں بھارت میں شیڈول تھا تاہم پاکستانی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف تھا کہ جب بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرتا تو گرین شرٹس بھی بھارت نہیں جا سکتی۔کونسل نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے دی گئی۔ٹورنامنٹ 13 سے 28 ستمبر کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ میں پاکستان ، بھارت ، بنگلا دیش، سری لنکا ،اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اسی طرح کونسل نے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹورنامنٹ پاکستان اور سری لنکا میں منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔