پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ30 اگست سے3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلبہ کو یونیفارم میں ہونا چاہیے اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانا ہوگا۔

راولپنڈی 27 اگست ۔ نوازگوھر 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے طلباء کے لیے مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلبہ کو یونیفارم میں ہونا چاہیے اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔

وہ کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز عمران خان اور جاوید میانداد (سیٹ کی دستیابی سے مشروط) اور پریمیم انکلوژرز- میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات- سے میچ دیکھ سکیں گے۔

یہ فیصلہ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے اتوار کو ختم ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہے۔

طلباء کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

اس سے قبل پی سی بی نے راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے اور پانچویں دن شائقین کے لیے مفت انٹری کا اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا شائقین دوسرے ٹیسٹ کے لیے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں یا ایوی ایشن گراؤنڈ میں واقع فزیکل ٹکٹ بوتھ سے، ریسکیو 1122، راول روڈ کے سامنے اور مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے بھی خرید سکتے ہیں۔

پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت عام دنوں میں پانچ سو اور ویک اینڈ پر چھ سو روپے ہوگی۔

گیلری پاس، جس میں دوپہر کا کھانا اور چائے شامل ہے، کی قیمت 2800 روپے ہے پلاٹینم باکس، جس میں دوپہر کا کھانا اور چائے بھی شامل ہے، 12,500 روپے میں دستیاب ہے۔ ایک مکمل ہاسپٹلیٹی باکس دو لاکھ روپے میں ریزرو کیا جا سکتا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح شائقین کی راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم تک رسائی میں آسانی کے لیے میچ کے دنوں میں دو روٹس پر مفت شٹل بس سروس چلتی رہے گی۔

روٹ 1 ایوی ایشن گراؤنڈ، راول روڈ، مری روڈ سے علامہ اقبال پارک کے داخلی دروازے تک چلے گا جبکہ روٹ 2 گورنمنٹ سیٹلائٹ ٹاؤن کالج فار بوائز، سکستھ روڈ، مری روڈ سے علامہ اقبال پارک کے داخلی دروازے تک جائے گا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport