ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بائولر شینن گیبریل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاہے۔
شینن گیبریل نے اپنے انسٹاگرام پیج پر لکھا کہ گزشتہ 12 سالوں کے دوران، میں نے خود کو ویسٹ انڈیز کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے وقف کیا ۔
اس پیارے کھیل کو اعلیٰ سطح پر کھیلنے سے مجھے بے پناہ خوشی ملی ہے، لیکن جیسا کہ کہاوت ہے، تمام اچھی چیزوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
گیبریل نے مزید لکھا کہ میں اپنے خاندان اور مجھے ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلنے کے دوران ملنے والی بے شمار نعمتوں اور محبتوں کے لیے خدا کا شکر ادا کرنا چاہوں گا۔
اس کے علاوہ میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کے منتظمین، کوچز اور عملے کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے 2012 کے لارڈز ٹیسٹ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور ٹیسٹ فارمیٹ میں 32.21 کی اوسط سے 166 وکٹیں حاصل کیں جن میں پانچ وکٹیں چھ مرتبہ حاصل کیں،انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ گزشتہ سال پورٹ آف سپین میں بھارتی ٹیم کے خلاف کھیلا تھا۔
36 سالہ شینن گیبریل نے اپنے 12 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئرکے دوران 59 ٹیسٹ ،25 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔