کمشنر ہزارہ سمر گرلز بیڈمنٹن ٹریننگ کیمپ اختتام پزیر ہوگیا
ایبٹ آباد (سپورٹس لنک) کمشنر ہزارہ سمر گرلز بیڈمنٹن ٹریننگ کیمپ اختتام پزیر ہوگیا مس بشری اور حمزہ خان نے کوچنگ کے فرائض انجام دیئے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام تھے
جبکہ انکے ہمراہ ڈی ایس او جنید رحمن ٹی او آر عابد اسسٹنٹ ڈی ایس او نعمان خان تنولی سپورٹس جرنلسٹ شوکت حسین عامر شہزاد مبشر اور کیمپ میں شریک بچیوں کی بڑی تعداد موجود تھی
اس موقع پر بچیوں کو بیسکس سکلز اور اور گیم کے متعلق دیگر امور پر کوچ مس بشری اور حمزہ خان نے کلاسز کا اہتمام بھی کیا
جس سے بچیوں کو بہت فائدہ پہنچا ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے اورریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام نو روزہ کیمپ میں پچاس کے قریب بچیوں نے حصہ لیا
اور انکے درمیان میچز کا اہتمام کیا گیا انڈر 11 میں بشری کامران رنرز اپ جبکہ ماہ نور آفریدی فاتح قرار پائیں جبکہ سنگلز فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والی سپنا نے ایبٹ آباد کی حلیمہ شفیق کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 21:19:21:18سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی
جبکہ ڈبلز مقابلوں میں ایبٹ آباد کی حلیمہ شفیق اور لائبہ مشتاق نے اپنی حریف پشاور کی مروہ اور سپنا کو ایک دلچسپ اور زبردست مقابلے کے بعد 21:19:21:19سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی
اس موقع پر کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نی کہ ان بچیوں کے کھیل کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی انکے کھیل میں مزید نکھار لانے کے لئے کوچز کو مزید محنت کرنا ہوگی تاکہ آگے جاکر یہ بچیاں ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنا اور علاقے کا نام روشن کر سکیں
اور اور جھنڈے کو دنیا میں مزید بلند کر سکیں انکا مزید یہ کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور کھیلوں کے انعقاد سے بہت سی برائیوں اور بے راہ رویوں سے بچا جا سکتا ہے
اور زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے تاکہ ان بچیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع مل سکیں