سری لنکا نے 10 سال بعد انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان گزشتہ روز اوول کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔ سری لنکا نے انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے ختم کی۔
سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں لنکن ٹائیگرز نے 219 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا۔ پاتھم نسانکا نے 127 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے اینجلو میتھیوز کے ساتھ 111 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو تاریخی فتح دلوائی۔
اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے، سری لنکا اپنی اننگز میں محض 263 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 156 کی مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئی۔
یہ 2014 کے بعد سری لنکا کی انگلینڈ کے خلاف تاریخی جیت ہے جبکہ مجموعی طور پر چوتھی ٹیسٹ فتح ہے۔